ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہم جنس پرستوں سے متعلق پہلے عالمی ماہر کی تعیناتی

ہم جنس پرستوں سے متعلق پہلے عالمی ماہر کی تعیناتی

Sat, 01 Oct 2016 16:41:29    S.O. News Service

وشنگٹن،یکم اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ نے ہم جنس پرستوں سے متعلق پہلی مرتبہ انسانی حقوق کے ایک بین الاقوامی ماہر کو تعینات کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی کونسل برائے حقوق انسانی نے تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے تیتِت مُنتربہورن کو ہم جنس پرستوں کے خلاف ہونے والے تشدد اور عدم مساوات سے متعلق ماہر مقرر کیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے۔ مُنتربہورن قانون کے پروفیسر ہیں اور شام سے متعلق کمیشن آف انکوائری اور بین الاقوامی خصوصی مندوب برائے شمالی کوریا کی بھی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔


Share: